تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:32

تحریک انصاف کا جلسہ عام پوری آب وتاب کیساتھ جاری، قائدین کا خطاب

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور قائدین خطاب کررہے ہیں،جلسے کا پنڈل پوری طرح بھرچکا ہے اور ارگرد کی شاہراہیں پربھی لوگوں کاجم غفیر جمع ہوہے، جلسے کے شرکا کا جوش و خروش دیدنی ہے اوراپنے قائدین کے نعروں کا پرجوش طریقے سے جواب دے رہے ہیں، جلسے گاہ میں ہونے والی تقریروں کو مختلف جلسہ گاہ کے قریب نصب کی گئی اسکرینوں پردکھایا جارہاہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ پاکستان بد ترین دور سے گزررہا ہے،حکومت 11 ادارے تباہ کر چکی ہے ،تحریک انصاف اور عمران خان کی قیادت میں نیادور شروع ہورہا ہے ،پاکستان کوکرپشن سے چھٹکارا ملے گا۔جہانگیر خان ترین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے،دو پارٹیوں نے اقتداربانٹ لیا،ملکی معیشت کادیوالیہ نکل گیا،سیاستدان قوم سے قربانی مانگنے کے بجائے خود آگے آئیں ،وہ وقت دورنہیں جب ملک میں تبدیلی آئیگی، تحریک انصاف ہی ملک میں مثبت تبدیلی لائیگی، لوگوں کوعمران خان کی صورت میں امیدکی کرن نظرآرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.