تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:15

تحریک انصاف کراچی کا میدان مار گئی

اے آر وائی - کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دو پارٹیوں نے اقتدار پانٹ لیا ہے اور معشیت کا دیوالیہ نکال دیا اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کے اداروں کا دیوالیہ نکل گیا ہے،ابرارالحق کا کہنا تھاکہ انقلاب کا وقت آ گیا ہے۔



تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت ملے گی اور آنے والی حکومت عوام کی ہو گی انصاف کی ہو گی۔



جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قوم مایوسی کا شکار ہے آج قیام پاکستان والا جذبہ پھر نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا لوگوں کو عمران کی صورت میں امید کی کرن نظر آ رہی ہے جو کام آج تک نہیں ہو سکے وہ تحریک انصاف کر کے دکھائے گی۔



اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان میں دہرا معیار قائم ہے تحریک انصاف میرٹ اور انصاف قائم کرے گی آج کا سونامی ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کو دفن کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ ضرور بنے گا۔



خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بہت اچھا اور مضبوط ہے اور کراچی تمام زبانیں بولنے والوں کا گھر ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے باسیوں نے سیاسی سونامی کو خوش آمدید کہا ہے لوگ امن اور یکجہتی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف جب آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ہم کراچی میں امن قائم کریں گے، اور اب تحریک انصاف کا سونامی بلوچستان کا رخ کرے گا۔ نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے جہالت اور نا انصافی کو ختم کرے گی۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سالمیت اور بقا کا میچ کھیل رہے ہیں۔



نماز مغرب کے وقت جلسہ کو روک دیا گیا عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے اسٹیج پر نماز مغرب ادا کی ۔ تحریک انصاف کے جلسے میں رہنماؤں کی تقریروں کے ساتھ نغموں کا بھی سلسلہ چلتا رہا سلمان احمد کی شاندار پرفارمنس سے شرکا جھوم اٹھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.