تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:32

پاکستان کی خاطر 40سالہ خدمت عوام کے سپردکرتاہوں،جاوید ہاشمی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . پاکستان کی سیاست میں معتبر نام جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں لوٹنے والے اور لٹنے والے سے انصاف کیا جائے اس کی ابتدا میں نے روایات کو توڑتے ہو ئے کر دی ہے جبکہ اس کی تکمیل یہ نوجوان کریں گے جو اپنا کل سنوارنے کے لئے نکلے ہیں ۔اس شہر میں آج بھی25لاکھ بنگالی بستے ہیں ،کراچی سے دارالحکومت کو منتقل کر کے پاکستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی گئی اگر یہ دارلحکومت منتقل نہ کیا جاتا تو آج بنگا ل بھی ہمارے ہی ساتھ ہوتا اورزور بازو ہو تا۔بد قسمتی سے اس شہر کو امن کا شہر نہیں رہنے دیا گیا کراچی شہر در حقیقت پاکستان ہے یا پاکستان اسی شہر سے ہے۔پاکستان کی جو تصویر اس شہر میں ملتی ہے وہ پاکستان کے کسی شہر میں نظر نہیں آتی جہاں یہاں بنگالی،پنجابی،پٹھان،بلوچ ،اردوبولنے والے بستے ہیں ۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں زیادہ ظلم بر داشت نہیں کر سکتا،میں نے کہاعمران خان تم اکیلے نہیں ہو،میں آرہاہوں،مسلم لیگ کو چھوڑتے وقت میں بھی رویا اور وہ بھی روئے لیکن پاکستان کی خاطراپنی 40سال کی خدمت عوام کے سپردکرتاہوں،عمران خان آپ نے ایک باغی کو بلا لیا ہے ہاں میں باغی ہوں ،ہاں میں باغی ہوں، اس موقع پر پنڈال میں موجود شرکاء نے زبردست نعرے لگائے کہ باغی،باغی ،باغی،باغی۔۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.