تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:31

ایسی قیادت کی ضرورت ہے جنکی وفاداری غیر مشکوک ہو،شاہ محمود

جنگ نیوز -


کراچی …سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کراچی جاگ اٹھا ہے۔آج ہم مزار قائد کے پہلوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح سے وعدہ کرتے ہیں کہ یہ جلسہآپکے ملک کو بچانے آیا ہے،آج پاکستان کی تاریخ نے ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے وہ تحریک انصاف کے تحت کراچی میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے،انھوں نے اپنے انتہائی جذباتی خطاب میں کہا کہ تاریخ بدل رہی ہے،آج عوام کی آنکھ میں چمک ہے،چہرے مسکرارہے ہیں،آج یہ قافلہ ملک کی حفاظت کے لیے نکلا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں ہر خطے کے لوگ آباد ہیں۔کراچی کی معاشی حیثیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،اگر کراچی رواں دواں نہیں ہوگا تو پاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی ہے۔پاکستان کو اپنی اندرونی کمزوریوں سے خطر ہ نہیں ہے۔آج کچھ لوگوں نے اپنے بینک بیلنس تو بنالیے لیکن پاکستان کا خزانہ خالی ہے،پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملز،واپڈا سمیت ہر ادارہ تنزلی کا شکار ہے، پاکستان کی تباہی کا سبب کرپشن ہے۔پہلی بار پوری قوم جمہوریت اور جمہوری نظام پر متفق ہے۔لہذا بھولے بھالے وزیراعظم صاحب کوئی بھی جمہوریت کے خلاف سازش نہیں کرسکتا ،صرف آپکی نااہلی اور کرپشن آپکے خلاف سازش کرسکتاہے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں اگر اعدل اور انصاف چاہیے تو پھر تحریک انصاف کو لانا ہوگا۔جمہوریت کو صرف ایک آزاد اور خودمختار عدلیہ ہی دے سکتا ہے۔موجودہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ہے،اب پاکستان کی جمہوریت پر کوئی مائی کا لعل شب خون نہیں مارسکتا۔اگر کسی نے ایسا کیا تو ہم سینہ سپر ہوجائیں گے۔آج آزاد اور خودمختار میڈیا پر بھی اتفاق ہوا ہے۔اس قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے کیا پھر قوم کبھی کسی کو اس ملک کی خودمختار ی اور ایٹمی قوت کا سودا کرنے دیگی۔انھوں نے کہا کہ کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی تھی،سوچ سمجھ کر کہاتھا،پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی اشد ضرورت ہے،وہ لوگ جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انکی نظر میں ایٹمی پروگرام کھٹکتا ہے،انھوں نے اس موقع پر انتہائی جذباتی انداز میں شرکاء جلسہ سے کہا کہ میری بات توجہ سے سنیے ،پاکستان کے ایٹمی قوت کو کوئی خطرہ نہیں ہمیں ایسے ہاتھوں سے ان ہتھیاروں کو محفوظ رکھنا ہے جو اپنے مفادات کے لیے اسکا سودا کرسکتے ہیں، لہذا ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جنکی پاکستان کے ساتھ وفاداری ہر قسم کے شک و شبے سے بالاتر ہو۔ہم نے جینوا میں ملکی ایٹمی پروگرام کا تحفظ کیا،جس کے بعد میرا پہلا نظریاتی اختلاف نیوکلیئر پروگرام پر اسی مسئلے پر صدر زرداری سے ہوا۔انھوں نے کہا کہ نومبر 2008میں بھارت سے نیوکلیئر حملے میں پہل نہ کرنے کا معاہدہ کرنے کے حوالے سے بیانات جاری کیے گئے، جسکی میں نے کھل کر مخالفت کی۔اس پر قومی سلامتی کے ادارے بھی حیران رہ گئے تھے۔جس کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی سربراہی صدر سے وزیراعظم کو منتقل کی گئی،اسی لیے میں نے سابقہ بیا ن دیا تھا،ہم پڑوسیوں سمیت امریکا سے بی دوستی چاہتے ہیں لیکن غلامی نہیں چاہتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.