تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:6

عمران خان وعدہ پورا کرنا،ورنہ جان لومیں باغی ہوں،جاوید ہاشمی

اے آر وائی - تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ کراچی سے دارالحکومت ہٹانے سے پاکستان تقسیم کرنے کی سازش کا آغاز ہوگیا تھا۔ تحریک انصاف پاکستان میں عدل کا نظام نافذ کرے گی۔



تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں مخدوم جاوید ہاشمی نےکہاکہ پاکستان بنتے ہی ملک میں لوٹ مار شروع کر دی گئی،اورکراچی سے دارالحکومت ہٹانے سے پاکستان تقسیم کرنے کی سازش کا آغاز ہوگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کہیں انصاف نظرنہیں آتا۔قائداعظم کا نعرہ انصاف تھا۔عمران خان بھی اسی نعرے کو لے کرآگے بڑھ رہے ہیں۔



جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ عمران کیلئے نہیں پاکستان کیلئے عمران خان کے ساتھ آئے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ وہ مزار قائد کو گواہ بناکر کہتے ہیں کہ تحریک انصاف پاکستان میں عدل کا نظام نافذ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ باغی ہیں ،ظالموں اور لٹیروں سےبغاوت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ کپتان نے جو وعدہ کیاہے اسے پورا کریں ورنہ جان لیں کہ جاوید ہاشمی باغی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.