25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:54
ملتان میں جلسہ عام کی کامیابی پر الطاف حسین کی رہنماؤں کو مباکباد
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں ہونیوالے جلسہ عام ”دفاع پاکستان “کی فقید المثال کامیابی اور اس مقصد کیلئے رات دن محنت کر نے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کے ارکان، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،صوبائی تنظیمی کمیٹیوں،علماء کمیٹی ، سینٹرل ایگز یکٹو کونسل،متحدہ سوشل فورم، سندھ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھر کے تمام زونز ، سیکٹرز اوریونٹس کے ذمہ داران و کارکنان خصوصاً ملتان زون کے ذمہ داران اور کارکنان اور ملتان کی عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ جلسہ دفاع پاکستان کی کامیابی ملک کے غریب ومظلوم طبقہ کی فتح ہے ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام نے جلسہ میں بھر پور شرکت کرکے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ملک میں رائج جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ نظام کیخلاف ہیں اور ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملک سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈران نے جنوبی پنجاب سرائیکی وسیب عوام کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی اور نہ ہی انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے آواز بلند کی لیکن ایم کیوایم انہیں یقین دلاتی ہے کہ اگر ملک بھر میں ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تو انشاء اللہ جنوبی پنجاب سرائیکی وسیب کے عوا م کے مسائل حل ہونگے ۔ الطا ف حسین نے جلسہ کے سلسلے میں سیکورٹی کے موثر اقدامات پرحکومت پنجاب خصو صاً وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت پولیس اور دیگر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔