25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:31
عوام کو فاقہ کشی میں مبتلا کردیا گیا،تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں ،سردارآصف
جنگ نیوز -
کراچی…سابق وفاقی وزیرتعلیم سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو فاقہ کشی کی طرف لے گئی ہے،صدر زرداری نے بے نظیر بھٹو کا عزم برباد کیا۔تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کے حوالے سے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انھوں نیجیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر میں تحریک انصاف میں شامل ہواہوں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے کے دوران اعلان کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا تھا کہ آج ایک اور وکٹ گری ہے اور سابق وفاقی وزیر سردار آصف احمد علی نے تحریک انصاف میں شامل ہورہے تھے۔یاد رہے کہ سردار آصف احمد علی مارچ میں وزارت تعلیم صوبوں کے حوالے کیے جانے سے قبل تک وزیر تعلیم تھے اس سے قبل وہ پلاننگ کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔جبکہ 1993سے 1996کی قائم رہنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت میں بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وہ مسلم لیگ جونیجو کی جانب سے وزیرخارجہ رہے ۔