تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:16

شاہ محمود قریشی سستی شہرت کیلئے صدر کیخلاف بیان دیتے ہیں ،رحمان ملک

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سستی شہرت کے لیے صدر کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ان کی ٹائی پر اعتراض کرتے ہیں ، شکر ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ جاوید ہاشمی کو میں نے تحریک انصاف میں بجھوایا۔ اسلام آباد میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی ان کے ماتحت نہیں ہیں، چوہدری نثار اپنا بیان واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پر بیمار لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہباز بھٹی کو سپاہ صحابہ نے قتل کرایا ، بیرون ملک بھاگے ہوئے دو ملزمان کو واپس لایا جائے گا۔آئی جی کو کہا ہے کہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.