25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17
چاند نظر نہیں آیا یکم صفرالمظفر 1433ھ منگل27دسمبر کو ہو گی
جنگ نیوز -
کراچی… مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا یکم صفرالمظفر 1433ھ27دسمبر2011بروز منگل ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی سر براہی میں دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوا جس کے بعد چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ صفرالمظفر کے چاند کی رویت کی شہادت پورے پاکستان میں کسی جگہ سے نہیں ملی جس کے بعد متفقہ طور پر بحیثیت چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتا ہوں کہ یکم صفرالمظفر 1433ھ منگل کو ہو گی۔