25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16
الطاف حسین کی عمران خان، قیادت وکارکنان کو مبارکباد
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کی کامیابی پرپارٹی کے سربراہ عمران خان، تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنان کومبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ الزامات برائے الزامات کی سیاست میں الجھنے کے بجائے پارٹی پروگرام پیش کرنا مثبت اورجمہوری سیاست کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔