تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17

نائجیریا میں تین بم دھماکے ، 28 افراد ہلاک ، متعددزخمی

جنگ نیوز -


ابوجا…نائجیریا میں کرسمس کے موقع پر تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔شدت پسند فرقے بوکو حرام نے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔بم دھماکے کا پہلا واقع داراحکومت ابوجا کے قریب سٹلائٹ ٹاون میں چرچ کے باہر پیش آیا۔جس میں 27 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ فادر کرسٹوفربارڈی کے مطابق کرسمس کی صبح کی عبادت ختم ہو رہی تھی اسی دوران دھماکہ ہوا۔ جوس شہر میں چرچ کے باہر دوسرا دھماکہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں چرچ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔جبکہ تیسرا دھماکہ ریاستYOBE کے قصبےGADAKA میں چرچ کے قریب پیش آیا۔جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔نائجیریا کی شدت پسند فرقے بوکو حرام نے چرچوں پر ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.