تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17

لاہور :آتش زدگی کے مختلف واقعات میں2افراد ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں دو مقامات پر آگ لگنے کے واقعات میں پانچ بچوں کے باپ سمیت دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے،پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی ،تیس سالہ ویلڈر ناصر اپنی دکان کے تہہ خانے میں ویلڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے دکان میں موجود 30 سالہ ناصر جھلس کر دم توڑ گیا،فائر بریگیڈ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور ناصر کی لاش نکالی۔ محمود بوٹی کے علاقے میں ایک شخص پیارا مسیح گھر میں سگریٹ پی رہا تھا کہ سگریٹ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی اور وہ جھلس کرہلاک ہو گیا، لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.