تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17

قوم موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے،جہانگیر ترین

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں مزارقائد کے جلسہ عام اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد باغ قائد میں جمع ہوگئی ہے، جلسہ گاہ پوری طرح بھرگئی ہے اورعوام اپنے قائدین کی تقریر سنے کیلئے قریبی سڑکوں پر جمع ہوچکی ہے، اس وقت رہنما جلسے سے خطاب کررہے ہیں،عمران خان اور دیگر مرکزی رہنما اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔جہانگیر خان ترین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے،دو پارٹیوں نے اقتداربانٹ لیا،ملکی معیشت کادیوالیہ نکل گیا،سیاستدان قوم سے قربانی مانگنے کے بجائے خود آگے آئیں ،وہ وقت دورنہیں جب ملک میں تبدیلی آئیگی، تحریک انصاف ہی ملک میں مثبت تبدیلی لائیگی، لوگوں کوعمران خان کی صورت میں امیدکی کرن نظرآرہی ہے،

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.