25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21
میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم قائداعظم کے موقع پر سیمینار
جنگ نیوز -
کراچی…میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز اور جیو ٹی وی کے اشتراک سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پرکراچی میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔"قائد اعظم کا تصور قومی یکجہتی" کے عنوان سے سیمینار میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔سیمینارسے سابق سفیر شاہدامین،صدرانجمن ترقی اردو پاکستان ڈاکٹر محمد علی صدیقی، ممتاز عالم دین مولانا اسعد تھانوی، میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے چیئرمین ارشد صابری اوردیگرنے خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ بابائے قوم نے پاکستان کی بنیاد انصاف اور امن کے اصولوں پر رکھی اور صوبائی اورلسانی تعصب سے بالاتر ہوکرقومی یکجہتی کو فروغ دیا اورآج کے پاکستان کوقائد کے اِسی پیغام کی اشد ضرورت ہے۔