25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:54
ملتان :رکن رابطہ کمیٹی سیف یار کی بزرگان دینکے مزارات پر حاضر ی
جنگ نیوز -
ملتان…متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے وفد کے ہمراہ حضرت بہاؤ الدین ذکریا ،حضرت شاہ رکن عالم اور حضرت مولانا حامد علی خان کے مزارات پر حاضر ی دی اورقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی ۔ وفد میں سینٹر ل ایگز یگیٹو کونسل کے رکن سیّد شمشا د حسین جعفری ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن فیصل فجاج ڈار اور ایم کیوایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود اور زونل کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے ۔انہوں نے ملک میں قیام امن ، ترقی و خوشحالی سمیت ایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی و کامرانی اور قائد تحریک الطا ف حسین کی درازی عمر صحت و تندرستی کیلئے دعا بھی کی ۔ علاو ہ ازیں وفد نے حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر جاکر سیّد زاہد حسین سمشی گدی نشین شاہ شمس سے ملاقات کی اور قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر سیّد زاہد حسین شمسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایم کیوایم کے ملتان میں ہونیولے کامیاب جلسے پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور الطاف حسین کو مبار کباد پیش کی اور اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔