25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:54
وزیر اعظم نے فوج پر الزام لگا کر گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا،انصار برنی
جنگ نیوز -
کراچی…سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق اور معروف سماجی رہنما، انصاربرنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے قومی ا سمبلی میں مسلح افواج پر الزام لگا کر گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیئے، انصار برنی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کا وہ بیان پاکستان کو دہشت گر ملک قرار دلانے کیلئے کافی ہے جس میں انہوں نے مسلح افواج اور اہم سیکورٹی ایجنسیوں پر اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ دینے کا الزام عائد کیا ، انصار برنی نے کہا کہ وزیراعظم کابیان پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش ہے ۔