25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:54
جاوید ہاشمی بہت حساس آدمی ہیں،روکنے کیلئے قائل نہ کر سکے،سعد رفیق
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی بہت بڑے اور حساس آدمی ہیں پارٹیوں کو اس طرح کے لوگوں کو نہیں جانے دینا چاہیے، جیو نیوز کے نمائندے معین احمد سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کو منانے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن انھیں قائل نہ کیا جا سکا جس کا انہیں ذاتی طور پر بہت دکھ ہے۔