25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:6
وہاڑی میں گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل،دو ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
وہاڑی …وہاڑی میں 15سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق وہاڑی میں موضع لڈن کے علاقے جاوید کوٹ میں گھروں میں کام کرنے والی 15 سالہ لڑکی آمنہ بی بی کی لاش گلی سے ملی،مقتولہ کے والد منظور نے الزام لگایا ہے کہ اسکی بیٹی جس گھر میں کام کرتی تھی اسی گھر کے لوگوں نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے،پولیس نے مقتولہ لڑکی کے اجزاء طبی معائنے کیلئے حاصل کرلیے ہیں،جبکہ انور شہزاد اور عباس نامی دو ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔