تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:6

عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے حقوق کا سودا کیا،امیر مقام

جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ پشاور شہر کو مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے۔گھنٹہ گھر پشاورمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے معظم بٹ نے کہا کہ اے این پی نے پنٹاگون میں پختونوں کے حقوق کا سودا کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے نام کو تبدیل کرکے نوازشریف اور چوہدری شجاعت نے سرحد کے عوام کے سینے میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے اور فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے،جلسہ سے سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد حسن خان،وکیل رہنما کامران وحید اور ڈاکٹر اورنگزیب خٹک نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.