25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:6
کروڑوں کے خرچ سے تو مشرف لیگ بھی جلسہ کر سکتی ہے،رانا ثنا ء اللہ
جنگ نیوز -
فیصل آباد… وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوکروڑوں روپے خرچ کرکے جلسہ کرنے کاحساب دیناپڑیگا، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اتنے خرچ اورمحنت سے تومشرف لیگ بھی بڑاجلسہ کرسکتی ہے۔تحریک انصاف اسوقت ق لیگ عرف تحریک انصاف بن چکی ہے۔جاوید ہاشمی کے حوالے سے سوال پر وزیر قانون کا کہنا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کواسٹبلیشمنٹ نے یرغمال بنا لیا ہے۔نواز شریف سے وقت نہ ملنے کی جاویدہاشمی کی بات درست نہیں ہے۔حکومت 5سال پورے کرتے ہوئے نظر نہیں آتی عام انتخابات قبل ازوقت ہونگے۔ن لیگ ایسااقدام نہیں کریگی جس سے جمہوریت اورملک کونقصان پہنچے،اسمبلیوں سے باہرآنے کافیصلہ دیگرپارٹیوں کی مشاورت سے کرینگے۔