تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:6

شمالی افغانستان میں خودکش حملہ،20افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کابل…شمالی افغانستان میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ،ہلاک ہونے والوں میں ایک رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔خوکش حملے کا واقع صوبہ تخارکے شہر تلقان میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق لوگ جنازے کے لئے اکھٹا ہو رہے تھے اسی دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ہلاک ہونے والوں میں سابق مجاہد کمانڈر اور صوبہ قندوز کے سابق پولیس چیف اور رکن پارلیمنٹ Mutalib Bik بھی شامل ہے۔صوبائی پولیس چیف جنرل خیرمحمد تیمور نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھا تھا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اب تک کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.