تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:6

بینظیر بھٹو باکسنگ ٹورنامنٹ:نعمت اللہ، غلام مصطفی اور جمال ناصر سیمی فائنل میں

جنگ نیوز -
کراچی…شکیل یامین کانگا… پاکستانی کھلاڑی نعمت اللہ، غلام مصطفی اور جمال ناصر بینظیر بھٹو باکسنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، دیگر مقابلوں میں ازبکستان، کیمرون، نیپال اور منگولیا کے باکسر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹاپ پاکستانی باکسر محمد وسیم پیر کو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں مقابلہ کریں گے جبکہ پاکستانی نژاد انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ہارون اقبال پہلے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گے۔اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلکس کے باکسنگ جمنازیم میں جاری ایونٹ کے تیسرے روز کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان کے نعمت اللہ نے منگولیا کے دیوادالائی الٹینگرل کو 15-14 سے، 56 کے جی کے مقابلوں میں پاکستانی غلام مصطفی نے نیپال کے یوکیش مگرکوٹی کو 22-19 سے جبکہ جمال ناصر نے بھارت کے دیوانشو جسوال کو 25-7 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔ دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں ازبکستان کے شیاموو ارزوبیک نے منگولیا کو انکھاگل ایدرکھو کو 16-12 سے، 64 کے جی میں ازبکستان کے رحمانوو سنجاربیک نے پاکستان کے عدنان حسن کو، نیپال کے رنتنا بہادر کینیا کے موسس اولوچ کو 17-15 سے، منگولیا کے چنزورگ باتارسکھ نے پاکستان کے عامر خان کو 28-18 سے، کیمرون کے امبومو سرگے نے ازبکستان کے بوبوجونوو کوبلجون کو 22-19 سے، 75 کے جی مقابلوں میں ازبکستان کے عبداللہ یو شوہارت نے پاکستان کے ماجد علی کو آر ایس سی پر، منگولیا کے شنی بیئر ناردیاناکھ نے نیپال کے اداب بہادر کو 27-6 سے، ازبکستان کے اٹویو عباس نے شام کے احمد الماولدی کو 16-4 سے اور شام کے وسام سلامانا نے ریکی ڈولے کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.