تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 0:21

سیالکوٹ : پسند کی شادی کرنے پر خاندان کے تین افراد قتل

جنگ نیوز -
سیالکوٹ : پسند کی شادی کرنے پر خاندان کے تین افراد قتل

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

سیالکوٹ …سیالکوٹ میں پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل کردئے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،پولیس کے مطابق عائشہ اور سمیر نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔شادی کے بعد عائشہ کے گھر والوں نے اس سے لاتعلقی اختیار کر رکھی تھی۔تاہم گزشتہ رات عائشہ کے بھائی اور ماموں نے ساتھیوں کے ہمراہ پڈال میں رہائش پزیر عائشہ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ،نند اور دیور ضمیر ہلاک جبکہ ساس شدید زخمی ہوگئیں۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے سمیر کے بھائی ندیم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.