26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 0:21
بدین: عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ ، 28 ہاری بازیاب
جنگ نیوز -
بدین ... بدین میں عدالتی حکم پر پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 28 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کو درخواست دی گئی تھی کہ انہیں گلاب لغاری کے قریب زمیندار نے اپنی مبینہ نجی جیل میں قید کر رکھا ہے اور ان سے جبری مشقت لے رہا ہے۔جبکہ مشقت کے بدلے انہیں اجرت بھی ادا نہیں کی جارہی۔ جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین نے گلاب لغاری پولیس کو ہاروں کی بازیابی کا حکم دیا۔بازیاب ہونے والے ہاریوں میں 11 بچے اور 13 خواتین بھی شامل ہیں ،جنہیں آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔