26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 0:21
دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ،ویٹی کن سٹی میں مرکزی اجتماع
جنگ نیوز -
ویٹی کن سٹی ... دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات زورو شور سے جاری ہیں۔ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوئر پرکرسمس کا مرکزی اجتماع ہوا جس کی قیادت پوپ بینی ڈکٹ نے کی ۔ پوپ بینی ڈکٹ نے اپنے خطاب میں تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام پر زور دیا۔اس موقع پر شرکاء نے کرسمس کے روایتی گیت گائے۔ 84 سالہ پوپ کا پیغام 65 زبانوں میں پڑھ کر سنایا گیا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں بھی بڑی تعداد میں عیسائی کرسمس منانے کے لئے جمع ہیں۔اس سال ایک لاکھ کے قریب سیاح کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاک سرزمین پہنچے۔ برطانیہ میں بھی کرسمس کی تقریبات بڑے زور شور سے منائی گئی۔ شاہی خاندان نے مشرقی انگلینڈ کے کاونٹی Sandringham کے ایک چرچ میں کرسمس منائی۔اس موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم ، شہزادہ ولیم اور کیتھرین سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد شامل تھے۔اس سال شہزادہ فلپ نے کرسمس اسپتال میں گزاری۔روس میں دارلحکومت ماسکو کے Gorky پارک میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی۔۔برف سے ڈھکے میدان میں گیت گائے اور رقص کیا۔ بنگلہ دیش کے داراحکومت ڈھاکہ میں ہولی روسیری چرچ میں کرسمس کے سلسلے میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر لوگوں نے اپنے پیاروں کے قبروں پر حاضری بھی دی۔ عراق میں اس سال کرسمس سادگی کے ساتھ منائی گئی۔داراحکومت بغداد کے سینٹ Saint Joseph چرچ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس ماہ حضرت امام حسین کے ماتمی جلوس پر حملوں کے دوران بڑی تعداد میں ہلاتوں کی وجہ سے کرسمس تقریبات منسوخ کر دیئے گئے۔