26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 0:54
لاہور ریجن میںآ ج سے تین روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند
جنگ نیوز -
لاہور ریجن میںآ ج سے تین روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند
لاہور…لاہور ریجن میں شیڈول کے مطابق آج سے تین روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند ہوں گئے۔لاہور ریجن میں گیس لودشیڈنگ شیڈول کے مطابق آج صبح 6 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے، جو جمعرات کی صبح 6 بجے دوبارہ کھلیں گے،اتوار اور پیر کی درمیانی شب تمام سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس کی مسلسل تین روز بندش سے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔