تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:17

ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

جنگ نیوز -
ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

ایبٹ آباد…ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں آج ہوگا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں2 مئی 2011 کے واقعہ کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری خارجہ کمیشن نہ صرف ایبٹ آباد میں اسامہ کے مبینہ کمپاوٴنڈ کا دورہ کرکے اہم معلومات اکٹھی کرچکاہے بلکہ واقعہ سے متعلق آرمی ،فضائیہ اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ افسروں سے بریفنگ اور انٹرویو بھی لے چکاہے۔کمیشن نے ایبٹ آباد پولیس ،عینی شاہدین اوردیگر متعلقہ افراد کے بیانات بھی قلم بند کئے ہیں۔اس سے پہلے کمیشن امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی نے امریکیوں کو ویزا اجرا سیمتعلق اپنابیان ریکارڈ کرچکا ہے۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کمیشن میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔انعام الحق، ریاض کھوکھر،ریاض محمد خان اور امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے بھی دومئی کے واقعہ ایبٹ آباد پراپنانکتہ نظرپیش کر چکے ہیں۔ سابق بیورکریٹ روئیداد خان ، دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے بھی کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.