26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:17
روس :اپوزیشن لیڈر سرگئی ادالتصوف کومزید 10 روز کیلئے جیل بھیج دیاگیا
جنگ نیوز -
روس :اپوزیشن لیڈر سرگئی ادالتصوف کومزید 10 روز کیلئے جیل بھیج دیاگیا
ماسکو…روس کی عدالت نے بائیں بازو کے اپوزیشن لیڈر سرگئی ادالتصوف کومزید 10 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے پولیس کا حکم ماننے سے انکار پر کمیونسٹ لیڈر پہلے ہی 15روزجیل بھگت چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے بھوک ہڑتال کردی تھی۔انہیں چار دسمبرکو اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ اپنے ساتھیوں سمیت انتخابی دھاندلیوں کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔کمیونسٹ لیڈر کی اہلیہ کا کہناہے کہ ادالتصوف کی حالت انتہائی نازک ہے۔شطرنج میں دنیا کے سابق نمبرون گیری کاسپروف بھی ان سے اظہار یک جہتی کیلیے جیل کے باہرموجودتھے۔