تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:32

اورکزئی اور کرم میں فورسز کی کارروائی،15شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -


پشاور… اورکزئی اور کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں خادیزئی اور مامونزئی جبکہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقوں مسو زئی اور کاٹا سرائی میں سیکیورٹی فورسز نے توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 15شدت پسند ہلاک اور 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔اپر اورکزئی اور وسطی کرم میں 15 نومبر سے سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس دوران 200 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.