تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:32

صوابی : گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

جنگ نیوز -
صوابی … صوابی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی جس سے ضلع بھر کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے شاہ منصور میں ضلع صوابی کو گیس فراہم کرنے والی چھ انچ قطر گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔پائپ لائن پھٹ جانے سے ضلع بھر کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ جائے وقوع سے کچھ دور پائپ لائن کے پاس نصب دو دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادئے گئے۔ادھر نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ نودیہ میں گیس پمپنگ اسٹیشن کے پاس بارودی مواد کے دو دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.