26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:32
ہتھیاروں کے شعبے میں اعتماد سازی کے لئے پاک بھارت مذاکرات
جنگ نیوز -
اسلام آباد… روایتی دفاع اور جوہری شعبوں میں اعتماد سازی کے دو روزہ پاک بھارت مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں ، یہ مذاکرات ماہرین کی سطح پر ہورہے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت میں روایتی اور جوہری شعبوں میں اعتماد سازی کے آخری مذاکرات اکتوبر 2007ء میں ہوئے تھے، آج دفترخارجہ اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات روایتی اسلحہ کے شعبہ چھٹے دور کی بات چیت ہے، ماہرین سطح کے جوہری مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت ڈجی جی ، خارجہ امور ڈی بالا ورما کررہے ہیں، روایتی شعبہ کے اعتمادسازی مذاکرات میں بھارتی ٹیم کی قیادت جائنٹ سیکریٹری یشونت سنہا کررہے ہیں، بھارت سے مذاکرات کرنے والی پاکستانی ٹیم کی دونوں شعبوں میں قیادت دفترخارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری منورسعیدبھٹی کررہے ہیں۔