26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:30
لاہور،بےنظیر بھٹو کی یاد میں شمعیں روشن
اے آر وائی - بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے لاہور میں سول سوسائٹی کی جانب سے چیئرنگ کراس پر شمعیں روشن کی گئیں۔
اس موقع پر طلباء،وکلاء، سماجی کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں جمہوریت کی خاطر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔