تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:43

کوئٹہ:کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون چار بچوں سمیت ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ… کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک مکان کے کمرے میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک خاتون اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق کچلاک میں گذشتہ اتوار کی شب شدید سردی کے باعث ایک مکان میں ایک خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ گیس کا ہیٹر جلا کر سوگئی جس کے نتیجے میں کمرے میں آکسیجن ختم ہوجانے کے بعد چولہا بجھ گیا اور دم گھٹ جانے کے باعث ماں اپنے دونوں بچوں سمیت ہلاک ہوگئی، صبح دیر تک گھر سے کوئی جواب نہ آنے پر پڑوسیوں نے مکان کا دروازہ توڑا تو انہیں واقعہ کا علم ہوا،پولیس مزیدکاروائی کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.