26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:5
اے این پی آج مینگورہ میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
جنگ نیوز -
مینگورہ… عوامی نیشنل پارٹی آج مینگورہ میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ گراسی گراونڈ میں منعقد ہونے والے جلسے پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی رابطہ عوام مہم جاری ہے۔ 24 دسمبر کو اے این پی نے چارسدہ میں جلسہ کیا۔ آج سوات کے شہر مینگورہ میں دن 12 بجے جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں اے این پی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے سے پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی ، صوبائی صدر افراسیاب خٹک اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ وزیرا علی امیر حیدر ہوتی سوات کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔