تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:21

جے یو آئی ف کا روڈ کارواں ڈیرہ غازی خان کیلئے روانہ

جنگ نیوز -


ملتان… جمعیت علمائے اسلام ف کی استحکام پاکستان روڈ کاررواں ڈیرہ غازی خان کے لئے روانہ ہو گیا۔ کارواں کی قیادت جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان اور مولانا غفور حیدری کررہے ہیں۔ جے یو آئی کے ترجمان مولانا امجد خان کے مطابق روڈ کاررواں میں راستے سے جگہ جگہ کارکنوں کے قافلے شامل ہوتے رہیں گے اور اس کے اختتام پر ڈیرہ غازی کے ہاتھی گراوٴنڈ میں جلسہ عام ہوگا۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم قبل از وقت الیکشن کے حامی نہیں ، تا ہم قبل از وقت انتخابات کے حق میں نہ ہونے کے باوجود الیکشنز کے لئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.