26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:6
صوابی:تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت6گھنٹے میں مکمل ہوگی
اے آر وائی - صوابی میں دھماکے سے تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت اوراس کی بحالی کاکام چھ گھنٹے میں مکمل کرلیاجائے گا۔شرپسندوں نے صوابی میں گیس کے آٹھ انچ پائپ لائن کوگذشتہ شب دھماکے سے اڑادیاتھا جس کے نتیجے میں صوابی میں پانچ ہزارتین سوصارفین ،چودہ سی این جی اسٹیشنز اورسولہ ہوٹلزکوگیس کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
جی ایم سوئی گیس خیبرپختونخواہ ریجن ہارون خان نے اے آروائی نیوزکو بتایاکہ پشاوراورمردان کی ٹیموں نے گیس پائپ لائن کی مرمت پرکام شروع کردیاہےاوراگلے چھ گھنٹوں میں صوابی کوگیس کی دوبارہ سپلائی شروع ہوجائے گی۔