26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:21
مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، ناراض کارکنوں کو منانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . رائے ونڈ… مسلم لیگ (ن) کے پارٹی قائدین کے اجلاس میں ناراض کارکنوں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میاں نواز شریف نے پارٹی قائدین کو کارکنوں کے ساتھ رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ناراض لوگوں کو منانا پارٹی قائدین کا فرض ہے، بڑی جماعتوں میں کارکن ناراض بھی ہوتے ہیں اور ان کو گلے شکوے بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں کوئی پارٹی ان کے بغیر نہیں چل سکتی۔ ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف نے پارٹی قائدین کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ناراض کارکنوں کو منانے سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سمیت تمام پارٹی قائدین پارٹی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں ناراض کارکنوں کو منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ نواز شریف نے پارٹی قائدین کو ناراض کارکنوں کے ساتھ آئندہ دو تین روز کے اندر ہنگامی رابطے شروع کرنے کی ہدایت کردی۔