26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:54
خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں15گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ پشاور کے علاقوں گنج، سرکلر روڈ،آسامائی روڈ، لاہوری گیٹ، یونیورسٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، سیٹھی ٹاون، وزیر باغ روڈ ، گل بہار، حاجی کیمپ ، فقیرآباد سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں جبکہ کئی علاقوں میں رات بھر بجلی نہ ہونے کے باعث شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔