تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:54

ڈان ٹو کا پہلے تین دنوں میں48 کروڑ سے زائد کا بزنس

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی… ہدایتکار فرحان اختر کی فلم ڈان ٹوریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈ پر اپنا جادو چلانے میں کم و بیش کامیاب ہوگئی ہے۔ اس نے پہلے تین دنوں میں48.39 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔2006کی بلاک بسٹر فلم ڈان کے سیکوئل ڈان ٹو میں ایک بار پھر کنگ خان شاہ رخ نے بازی مار لی ہیں اور اور پوری اسٹار کاسٹ پریانکا،بومن ایرانی،لارا دتہ،کنال کپور اور اوم پوری سمیت تمام اداکاروں پر حاوی نظر آئے ہیں۔پہلے دن15اعشاریہ3کروڑاوردوسرے دن15اعشاریہ09کروڑکے بعد تیسرے روزڈان ٹو تقریباً18کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جسکے تحت پہلے ویک اینڈ کی مجموعی آمدنی48اعشاریہ39تک جاپہنچتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.