26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:16
کوئٹہ،صوبائی وزیر اور گارڈز کا بورڈ آف ریونیو کے ملازم پر مبینہ تشدد
جنگ نیوز -
کوئٹہ… کوئٹہ میں صوبائی وزیرمال اور ان کے سکیورٹی گارڈز نے سول سیکریٹریٹ میں بورڈ آف ریونیو کے ملازم پر مبینہ تشدد کیا ہے جس کے خلاف ملازمین نے سیکریٹریٹ میں صوبائی وزیر کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنادیا اور محکمہ مال میں تالہ بندی کردی۔سول سیکرٹریٹ میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کے کلرک قائم الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کا تعلق صوبائی وزیر مال زمرک خان کے آبائی علاقے سے ہے اور کسی وجہ سے وزیر موصوف کو ان سیذاتی عناد ہے، وہ آج صبح سیکرٹریٹ میں ان کے دفتر میں آئے اورکسی فائل کے بارے میں پوچھا، ابھی وہ وزیر موصوف کو اس بارے میں بتاہی رہاتھا کہ انہوں نے اور ان کے سکیورٹی گارڈز نے اسے زدوکوب کرنا شروع کردیا، صوبائی وزیر زمرک خان نے بھی اسے تھپڑ مارے اور گالم گلوچ بھی کی،واقعہ کے خلاف سیکرٹریٹ ملازمین نے صوبائی وزیر کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، واقعہ کے خلاف محکمہ ملازمین کے ملازمین نے محکمہ میں تالابندی بھی کردی، دوسری جانب صوبائی وزیر زمرک خان نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں کسی ملازم پر تشدد نہیں کیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ سازشی عناصر میری قبائلی اور سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔۔