تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:16

یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد … نیا سال شروع ہوتے ہی پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوسکتا ہے، اسی طرح ایچ او بی سی کی فی لٹر قیمت ساڑھے 4 روپے بڑھ سکتی ہے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے فی لٹر کم ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کم ہوئیں ہیں تاہم ڈالر ایکسچینج ریٹ تقریباً ڈھائی روپے بڑھ جانے کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.