26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:21
شام میں حکومت حامی فورسز کی بمباری، 13افراد ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق … شام کے شورش زدہ علاقے ہومز میں حکومت حامی فورسزکی بمباری سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق ہومز کے ضلع بابا امرو میں شدید بمباری کی گئی، جس سے13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 3 دن سے سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت آئی ہوئی ہے۔ ادھر عرب لیگ کے 50 مبصرین پر مشتمل ایک گروپ حالات کا جائزہ لینے کے لیے آج شام پہنچے گی۔