26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:32
بپاشا باسو کی نئی رومانٹک کامیڈی ’جوڑی بریکرز‘کا پہلا پوسٹر جاری
جنگ نیوز -
ممبئی …این جی ٹی…بپاشا باسو اورمدھاون کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم"جوڑی بریکرز"کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ بالی ووڈ میں جہاں ایک طرف ایکشن فلموں کا گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے وہیں محتاط ہدایتکاروں کی جانب سے ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی فلمیں بھی بڑی تعداد میں پیش کی جارہی ہیں۔ اسی فہرست میں تازہ ترین اضافہ بپاشا باسو اور آر مدھاون کی نئی فلم جوڑی بریکرز کا ہے۔آجکل اپنی نئی ایکشن فلم پلےئرز کی پروموشن میں مصروف بپاشا باسو کی تھری ایڈیٹس اور تنو ویڈز منو اسٹار آر مدھاون کیساتھ بطور ہیروئن پہلی فلم جوڑی بریکرز بھی ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی فلم ہے جسکی ہدایتکاری اشونی چودھری نے دی ہے۔بپاشا اور مدھاون کیساتھ ساتھ جوڑی بریکرز کی کاسٹ میں اومی ویدیا،دیپانیتا شرما اور ہیلن بھی شامل ہیں۔یونان،ممبئی اور گوا میں فلمائی گئی رومانس ،بریک اپس اور کامیڈی پر مبنی یہ فلم جوڑی بریکرز اگلے سال فروری میں نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔