تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:55

رومانیہ: بر ف کی اینٹوں کا آئس ہو ٹل عوا م کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا

جنگ نیوز -


بخاراسٹ…این جی ٹی…رومانیہ میں برف کی اینٹوں سے تعمیر کردہ آئس ہو ٹل عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے۔سردی سے لطف اندوز ہو نے کیلئے2ہزار میٹر کے رقبے پر محیط اس منفرد ہو ٹل کی دیواروں کو ایک میڑ لمبی برف کی 2ہزاراینٹوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس ہو ٹل کے کمروں کا درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ اس میں مو جود فرنیچر کے ساتھ ساتھ کھڑکیاں اور دروازے بھی بر ف سے ہی بنائے گئے ہیں۔ 25دسمبر کو اس ٹھنڈے ٹھار برفیلے ہو ٹل کوIce Soundsکی تھیم کے ساتھ عام عوام کیلئے کھو لاگیا جس میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اس برفانی ہوٹل میں ایک رات کے قیام کا کرایہ 650 ڈالر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.