تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:49

اسفند یار ولی خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آ باد میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان سے ملاقات کی ۔ خیبر پختون خواہ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی صورتحال اوردو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔



اے این پی ذرائع کے مطابق بھارتی جیلوں میں قید خیبر پختونخواہ کے اٹھارہ بے گناہ افراد کی رہائی اور پاکستان واپسی کے بارے میں بھارتی کمشنر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ۔ یہ لوگ ایران جانا چاہتے تھے جنہیں بھارت لے جایا گیا تھا ۔ ملاقات میں پاک بھارت مذاکرات مسئلہ کشمیر افغانستان اور دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔ملاقات میں سینیٹر زاہد خان اور دیگر رہنما شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.