26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40
ایبٹ آباد کمیشن آئندہ ماہ بھی کارروائی جاری رکھے گا
اے آر وائی - ایبٹ آباد کمیشن نے آج کی سماعت کے دوران کارروائی آئندہ ماہ بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل کمیشن نے رواں ماہ اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن اپنی کارروائی کاسلسلہ آئندہ ماہ بھی جاری رکھے گا۔ تاہم ٹیبل ڈسکشن کا کل آخری دن ہوگا جس میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ایبٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے بیان پر وضاحت پیش کریں گے۔ کمیشن نے آج کی کارروائی میں سینئر صحافیوں کے بیانات قلمبد کیے۔