26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19
لاہو ر:فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خلاف ریواز گارڈن میں صارفین نے لیسکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،بجلی کے بل نذرآتش کیے، ٹائر جلا کے سڑک بلاک کر دی بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خلاف صارفین کی بڑی تعداد ریواز گارڈن میں لیسکو دفتر پہنچ گئی اور عملے کو لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلوں کی درستگی کا کہا ، لیسکو عملے کی جانب سے انکار پر صارفین نے بجلی کے بل نذر آتش کر دیئے اور لیسکو آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، مظاہرین پیپکو، لیسکو اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس کھانے پینے کیلئے پیسے نہیں اتنے زیادہ بل کیسے ادا کرینگے۔