26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:58
پیپلز پارٹی کو خاندانی نہیں عوامی بنایا جائے ، ناہید خان
اے آر وائی - شہید بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان پیپلز پارٹی کی قیادت پر زور دیا ہےکہ پارٹی کو خاندانی نہیں عوامی بنایا جائے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما ناہید خان کا کہناتھاکہ بدقسمتی سے شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو اب موجود نہیں اس لیے پارٹی میں فیصلے عوامی ہونے چاہئیں۔
ان کاکہناتھاکہ صدر آصف علی زرداری سنجیدگی سے اس فارمولے پر عمل کریں کہ پارٹی عوامی رہے۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا شواچھا تھا۔ جمہوریت میں جلسے کرناسب کا حق ہے کسی کو روکنا نہیں چاہئیے۔ان کا کہناتھاکہ مجھ سے کسی پارٹی نے رابطہ نہیں کیا ۔ ہماری سیاسی لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو تھیں اور رہیں گی۔