تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19

چوہدری برادران سے اختلافات حکومت میں جانے سے ہوئے،امیرمقام

جنگ نیوز -


پشاور… پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ چوہدری برادران سے اختلافات پی پی پی حکومت کاحصہ بننے کی وجہ سے ہوئے کیونکہ پارٹی کارکن پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ اتحاد سے ناخوش تھے۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پارٹی کارکن پی پی پی حکومت کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں تھے جبکہ تحریری معاہدے بھی سامنے نہیں لائے گئے اسی وجہ سے انہوں نے وفاقی وزارت چھوڑ دی۔ امیر مقام نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف نے ان سے رابطے کیئے ہیں جس پر فیصلہ وہ پارٹی کارکنوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ممیوگیٹ کیس میں حکومت اور فوج الگ الگ موقف پر کھڑے ہیں جبکہ آرمی چیف نے ہرممکن کوشش کی ہے کہ فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے مگر ملکی حالات جس طرف جارہے ہیں ان میں کچھ میں ہوسکتا ہے۔امیر مقام نے کہا کہ حکومت فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.