26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19
ایم کیوایم حقیقت ہے،جس سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمودقریشی
جنگ نیوز -
کراچی…تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہناہے ایم کیوایم ایک حقیقت ہے،جس سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن سندھ میں وکٹیں گرانے کیلئے پچ بنانی ہوگی اور پی ٹی آئی سندھ میں پچ بنارہی ہے۔کراچی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے ملاقات کے بعدمشترکامیڈیابریفنگ میں شاہ محمودقریشی کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف سندھ کے قوم پرستوں کوسیاسی جدوجہد میں اُنہیں ساتھ لے کرچلناچاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ صوبوں کو انصاف نہ ملنے سے قومی سلامتی کونقصان ہوسکتاہے۔ پاکستان کو ڈیموں کی ضرورت ہے لیکن وہ ڈیم جن پر قوم متفق ہو۔اس موقع پرجلال محمود شاہ نے کہا کہ مخدوم صاحب کوسندھ کے مسائل اور اپنے تحفظات سے آ گاہ کردیاہے، امید ہے ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔